ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این ڈی اے میں خواتین کے داخلہ کے لئے نظام مئی 2022 تک ہوگا تیار

این ڈی اے میں خواتین کے داخلہ کے لئے نظام مئی 2022 تک ہوگا تیار

Wed, 22 Sep 2021 10:39:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  نیشنل  ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے ذریعہ فوج کی تینوں ونگس میں خواتین کے داخلہ پر غور کیا جائے گا اور اس کے لئے مئی 2022 تک ضروری نظام تیار کرلیا جائے گا۔ وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کرکے اپنا منصوبہ شیئر کیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے کپیٹن شانتنو شرما کے ذریعہ جج سنجے کشن کول کی صدارت والی بنچ کے سامنے دائر حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ این ڈی اے میں داخلہ کے لئے سال میں دو بار امتحان منعقد کیا جاتا ہے لیکن خواتین کے لئے ضروری نظام مئی 2022 تک تیار کیا جا سکے گا۔

حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو این ڈی اے کے ذریعہ فوج میں داخلہ دینے میں آنے والی دقتوں اور خواتین امیدوار کی بلا رخنہ تربیت کے لئے وسیع پیمانہ پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزارت دفاع نے کہاکہ اس کے لئے خواتین امیدواروں کے لئے طبی معیارات طے کرنے سمیت تمام پہلووں کے لئے معیارت مرتب کئے جارہے ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگر تربیت کے کسی بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا تو اس کا میدان جنگ میں مسلح افواج کی صلاحیت پر منفی اثر پڑے گا۔


Share: